Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولبلاگموت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ، اسسٹنٹ پروفیسر حبیب جیلانی...

موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا ، اسسٹنٹ پروفیسر حبیب جیلانی انصاف کا منتظر

تحریر : زاہد احمد

 

اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی کے معاملے سے متعلق تمام تفصیلات سے ، سوشل میڈیا کے توسّط سے سندھ بھر کی تمام کالج اساتذہ کو آگاہی فراہم کی جا چکی ہے ۔ امید تھی کہ محکمہ ٕ تعلیم کالجز کے ارباب ِ حل و عقد ، نہایت کسمپرسی کے عالم میں ، موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی کے معاملے میں مروجّہ قوانین اور قواعد و ضوابط کے ساتھ ساتھ انسانی ہمدردی کے پہلو کو بھی مدّنظر رکھتے ہوٸے انکے دیرینہ مسٸلے کو حل کرینگے مگر بدقسمتی سے ایسا نہیں ہو رہا بلکہ اس کے برخلاف ، ایک ایسے وقت میں جب اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی ایک ہسپتال میں داخل ہیں جہاں ایک پیچیدہ آپریشن کے ذریعے ان کے جسم کا ایک عضو کاٹا جا چکا ہے اور وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

 

سیکریٹری کالج ایجوکیشن کی جانب سے بحیثیت ”مجاز ِ مختار“ (کمپیٹنٹ اتھارٹی) ، اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی کے نام ”فاٸنل شوکاز“ نوٹس جاری کرتے ہوٸے انہیں ”میجر پنالٹی“ (ملازمت سے برطرفی) کا عندیہ دیا گیا ہے ۔

 

مذکورہ ”شوکاز نوٹس“ میں ، اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی کی جانب سے گزشتہ دس سالوں سے محکمہ سے رابطے اور خط و کتابت کا کوٸی تذکرہ نہیں بلکہ انہیں ملازمت سے غاٸب (ایبسکانڈر) ظاہر کیا گیا ہے ۔ موجودہ صورت حال میں اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی جو کہ ذہنی اذیت اور شدید بیماری مبتلا ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں ، سیکریٹری کالج ایجوکیشن کے ”شوکاز نوٹس“ کا وقت مقررّہ میں مناسب جواب کیسے دے سکتے ہیں ۔

 

اس لٸے سیکریٹری کالج ایجوکیشن سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر التماس ہے کہ اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی کے معاملے کو اصل حقاٸق کے تناظر میں حل کرنے کی کوشش فرماٸیں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس وقت اسسٹنٹ پروفیسر کا کوٸی ولی وارث نہیں اور نہ کوٸی ذریعہ ٕ آمدنی ہے ، وہ اس وقت تنہاٸی کی زندگی بسر کر رہے ہیں ۔

 

 

اس موقع پر میں پروفیسر شاہد اقبال ، سابق پرنسپل سراج الدّولہ گورنمنٹ کالج و پریمٸیر گورنمنٹ کالج اور معروف کالج اساتذہ قاٸد ، سندھ پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما پروفیسر عزیز میمن اور ان کے دیگر ساتھی عہدیداران کو خراج ِ تحسین پیش کرتا ہوں جو دکھ اور آزماٸش کی اس گھڑی میں اپنے ایک مظلوم ساتھی استاد اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انکے اس برے وقت میں نہ صرف انکی اخلاقی مدد کر رہے ہیں بلکہ ہسپتال میں داخل اسسٹنٹ پروفیسر محمد حبیب جیلانی کی ہر ممکن ، دامے ، درمے اور سخنے بھرپور اعانت کر رہے ہیں ۔

 

اللہّ ان سب احباب کو اس عمل ِ خیر کا اجر ِعظیم عطا فرماٸے ۔ آخر میں میری سندھ بھر کے کالج اساتذہ سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ایک مجبور اور بیمار ساتھی کو انصاف دلانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں  ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین