کراچی : شیخ المشائخ مولانا الیاس کاندھلوی رحمہ اللہ کے صحبت یافتہ مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔
۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت الامام مولانا سید ابو الحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے محبوب بھانجے ، معتمد اور ان کی وفات کے بعد ان کے جانشیں ، مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر ، عربی و اردو کے بلند پایہ کثیر التصانیف ادیب ، تیس سے زائد کتابوں کے مصنف ، رابطہ عالم اسلامی مکہ معظمہ کے رکن تاسیسی، اسلامک سنٹر آکسفورڈ یونیورسٹی کے رکن تاسیسی ، حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی (ولادت 1929ء) بھی مسافران آخرت میں شامل ہو گئے ہیں ۔
ان کے نماز جنازہ کی اعلان ابھی نہیں ہوا ہے ۔


ان للہ وانا الیہ راجعون