Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینمیٹرک بورڈ کا پہلا P.hD افسر سیکرٹری تعینات

میٹرک بورڈ کا پہلا P.hD افسر سیکرٹری تعینات

کراچی : بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کا پہلا پی ایچ ڈی افسر نوید احمد گجر کو سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ‛  سابق قائم مقام سیکرٹری سید محمد علی شائق انسپکٹر آف انسٹیٹیوشن کا چارج سنبھال لیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن کراچی کے پہلے پی ایچ ڈی افسر نوید احمد گجر کو سیکرٹری تعینات کر دیا گیا ہے ۔گریڈ 19 پر ترقی پانے کے بعد انہیں بورڈ میں سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔ یہ بورڈ کی تاریخ میں پہلی مثال ہے کہ پی ایچ ڈی اور گریڈ 19 کے افسر کو سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔

 

اس سے قبل ڈاکٹر نوید احمد 12 نومبر 2021 سے 26 نومبر 2021 اور 5 جنوری 2022 سے لیکر 21 جنوری 2022 اور تیسری بار 29 مئی 2023 سے لیکر 9 جون 2023 تک ایڈیشنل چارج پر سیکرٹری تعینات رہے ۔

 

جب کہ گریڈ 18 کے افسر سید محمد علی شائق 7 مارچ 2016 سے لیکر 5 ستمبر 2023 تک قائم مقام سیکرٹری تعینات رہے ہیں ۔ تاہم انہیں اصل عہدے انسپکٹر آف انسثیٹیوشن پر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 

ڈاکٹر نوید احمد کی تعیناتی پر فیڈریشن آف کراچی پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین انجنیئر عبدالرحمن کے علاوہ میٹرک بورڈ ملازمین کی یونین ایپکا سمیت دیگر نے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر نوید احمد نے بحثیت ریگولر ملازم کے ہمدرد یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں 2020 میں پی ایچ ڈی کی تھی ۔

متعلقہ خبریں

2 تعليقات

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین