Wednesday, February 4, 2026
صفحہ اولتازہ تریننگراں صوبائی تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی انڈکشن ٹریننگ...

نگراں صوبائی تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین کی انڈکشن ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں شرکت

نگراں صوبائی تعلیم و ترقی نسواں سندھ رعنا حسین نے کالج ایجوکیشن ٹریننگ ونگ کے زیر اہتمام انڈکشن ٹریننگ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی طرف سے نئے بھرتی ہونے والے 100 لیکچرار کی انڈکشن ٹریننگ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا۔

اس موقع پر سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ احمد بخش ناریجو، ڈائریکٹر کالجز کراچی، ڈپٹی سیکریٹری اکیڈمک اینڈ ٹریننگز راشد احمد کھوسو، کالج اساتزہ اور لیکچررز نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے اس موقع پر تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہتا ہے۔ امید کے کالج لیکچرارز نے ٹریننگ کے دوران جو سیکھا ہے اس سے طلبہ و طالبات کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ سیکھنے کے عمل کو جاری رکھنے میں دلچسپی لیں انہیں بحیثیت استاد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کو روزانہ لیسن پلان کے ساتھ کلاسز میں جانا چاہیے، انہیں سیکھنے کے حاصلات پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری کالجز سندھ احمد بخش ناریجو نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ کالجز کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔محکمہ کالج سندھ میں ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے شعبہ کو مزید فعال بنایا جاۓ گا تا کہ سیکھنے کے عمل کو جاری رکھا جا سکے۔

تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین نے انڈکشن ٹریننگ مکمل کرنے والے لیکچرار میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین