Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ تریننگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کا گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج...

نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) مقبول باقر کا گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج لاندھی کا سرپرائیز دورہ

کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج لاندھی ساڑھے تین کا اچانک دورہ کیا ۔  

 

گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج لاندھی کی پرنسپل یاسمین میرانی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی بی ایس سی اور بی کام پڑھائی جاتی ہے، پرنسپل یاسمین میرانی گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج لانڈھی میں 15 کلاس رومز اور لیب ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دی۔

 

کالج میں پری میڈیکل کی 570 طالبات ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ گورنمینٹ ڈگری کالج لاندھی میں پری انجنیئرنگ کی 47 طالبات ہیں پری انجنیئرنگ سیکنڈ ایئر کی 13 طالبات ہیں، پرنسپل یاسمین میرانی

 

گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج لانڈھی میں بی ایس سی کی 50 طالبات ہیں گورنمینٹ گرلز ڈگری کالج لانڈھی میں میتھس کا ٹیچر نہیں ہے پری انجنیئرنگ نہیں پڑھایا جا رہا کیوں کہ میتھس کے اساتذہ نہیں ہیں کالج میں میتھس کے ٹیچر کا انتظام کریں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی سیکریٹری کالج صدف شیخ کو ہدایت

 

ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر انسپیکشن کرتے ہیں، پرنسپل یاسمین میرانی کی بریفنگ اے ڈی انسپیکشن کالجز کا کام ہے کہ ہر کالج کی انسپیکشن کریں نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ایکسین ورکس کو ہر تعلیمی ادارے کی عمارت کو بہتر کرنے کی ہدایت کالج اور آس پاس کے علاقے کی صفائی کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی لانڈھی ٹائون انتظامیہ کو ہدایت

 

بھرتیوں پر ہائی کورٹ نے پابندی عائد کی ہے، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی پابندی کی وجہ سے سوئیپرز کی تقرری نہیں کی جا رہی نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے لائبریری کا دورہ کیا جس میں 900 کتابیں ہیں کالج میں کمپیوٹر روم تھا لیکن کمپیوٹر نہیں تھے، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی گرلز کالج کو فوری طور پر کمپیوٹر دینے کی ہدایت نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے واش رومز کا معائنہ کیا لیکن وہاں پانی نہیں آرہا تھا

 

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کالج کی فزکس لیب کا دورہ کیا گرلز کالج میں فزکس کے 4 پریکٹیکل کروائے گئے ہیں، مقبول باقر کو آگاہی نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے طالبات کی پریکٹیکل اٹینڈنس چیک کی نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کیمسٹری لیب کا معائنہ کیا جہاں 3 پریکٹیل کروائے گئے ہیں ایک سال میں 12 پریکٹیکلز ہوتے ہیں، نگراں وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی

 

باٹنی کا کوئی ٹیچر نہیں اس لئے باٹنی کا پریکٹیل نہیں ہوا کالج میں باٹنی، اسلامیات اور ایجوکیشن کے لیکچرار گزشتہ 5 سالوں سے نہیں ہیں ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین