Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوالدین کی سہولت کے مطابق ان طلبہ و طالبات کو قریبی پرائیویٹ...

والدین کی سہولت کے مطابق ان طلبہ و طالبات کو قریبی پرائیویٹ اسکولز میں داخلے دئیے جائیں گے، حیدرعلی

آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن اور حدید ڈسٹرکٹ ملیر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماؤں دوست محمد دانش، مرتضی شاہ، توصیف شاہ، محمد سلیم، چوہدری فضل حق، امتیاز صدیقی ، اعجاز کاشف، محمد ساجد، شہاب اقبال، اشفاق حسین، نعمت اللہ، نعمان رضا، محمد مرسلین اور دیگر ایگزیکٹو ممبران نے مشترکہ بیان میں گزشتہ روز گلشن حدید کے غیر رجسٹرڈ اسکول میں اسکول مالک کے ہراسمنٹ اسکینڈل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری اور شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دار کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ اسکولز اور والدین کے باہمی اعتماد کا تعلق مضبوط رہ سکے۔روز اول سے گلشن حدید میں صرف پرائویٹ اسکولز ہی ہیں اور وہ تعلیمی خدمات شاندار طریقے سے انجام دے رہے ہیں ایک سے بڑھ کر ایک نامور تعلیمی اداروں کا بہترین ٹریک ریکارڈ موجود ہے جو والدین، اساتذہ اور اسکولز مینجمنٹ کے اچھے اشتراک عمل کا ثبوت ہے۔

ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ محض ایک یا چند افراد کا غلط عمل تمام اسکولز اور ان کے والدین کے باہمی احترام کے تعلق کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ مزید یہ کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے فوری ایکشن اور طلبہ کے تعلیمی تحفظ کے لیے کیے گئے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور والدین کو یقین دلاتے ہیں کسی ایک طالبعم کا بھی تعلیمی نقصان نہیں ہونے دیا جائے گا اور والدین کی خواہش کے مطابق قریبی اسکولز میں ان بچوں کے داخلے کا انتظام کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین