کراچی، 6/ فروری 2023ء ۔ ۔ ورلڈ کشمیر فورم کی جانب سے یومِ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کے زیرِ قیادت کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ یہ ریلی مزارِ قائد سے تبت سینٹر تک نکالی گئی جس میں مختلف مکتبِ فکرسے تعلق رکھنے والی شخصیات ، عمائدینِ شہر کے علاوہ عوام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ورلڈ کشمیر فورم کے چیئرمین حاجی محمد رفیق پردیسی نے کہا کہ اس وقت اگرچہ پاکستان میں معاشی اور سیاسی صورتحال بہتر نہیں ہے مگر ہ میں کشمیر کاز کو نہیں بھولنا چاہئے ۔ ہ میں امت مسلمہ کی ہر سطح پر مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔
مزید پڑھیں:کشمیر بنے گا پاکستان! جے ایس ایم یو میں یوم یکجہتی کشمیر منایا گیا
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑرہاہے کہ عالمی میڈیا بھی اب غیر جانبدار نہیں رہا ۔ چند میڈیا ہاءو سز ہیں جو صحافتی اقدار کی پاسداری کرتے ہیں ورنہ اکثر بکاءو مال بن چکے ہیں ۔
بھارت کے ناجائز قبضے اور سفاکانہ ظلم کے خلاف کشمیری گزشتہ سات دہائیوں سے سراپا احتجاج ہیں مگر بین الاقوامی برادری اور عالمی میڈیا نے پرسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ ورلڈ کشمیرفورم نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے اوربھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے ۔
مزید پڑھیں:وفاقی اردو یونیورسٹی: ڈاکٹر محمد ضیاء الدین کا قائم مقام وائس چانسلر کا متنازع ترین دور اختتام پذیر
اس نازک لمحے میں ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اورعالمی برادری سے مسئلہ کشمیرکے پُرامن اورمنصفانہ حل کی اپیل کرتے ہیں ۔

