Monday, December 8, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے وزیر تعلیم اور چیئرمین HEC کے...

وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے وزیر تعلیم اور چیئرمین HEC کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کی عارضی انتظامیہ کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ۔ قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق اپنی ہی انتظامیہ کے ہاتھوں یرغمال ہو گئیں ۔ سنڈیکیٹ کے 48ویں اجلاس کے منٹس جاری کرنے کے بجائے رجسٹرار محمد صدیق نے ہنگامی بنیادوں پر ترقیوں ، ٹائم پے اسکیل کے لیٹر جاری کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی سرچ کمیٹی کی جانب سے شارٹ لسٹ نہ ہونے کے بعد انتظامی عہدیداروں نے ڈاکٹر روبینہ مشتاق پر اپنے ناجائز مطالبات اور ترقیوں پر فوری عمل درآمد کرانے کے لیے دباؤ بڑھا دیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سرچ کمیٹی نے مستقل وائس چانسلر کے تقرر کے لیے 10 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا ہے ۔ جس میں ڈاکٹر روبینہ مشتاق شامل نہیں ہیں ۔ اس خبر کے شائع ہوتے ہی ان کی اپنی انتظامیہ کے غیر تدریسی ملازمین نے جلد از جلد اپنی ٹائم پے اسکیل سے ترقیوں اور اپوانٹمنٹ کے دستاویزات پر دستخط کرانے کیلئے دباؤ بڑھا دیا ہے ۔

دوسری طرف لیکچرار سے ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسر بنے والے اساتذہ نے بھی اپنے خطوط پر دستخط کرانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں ۔پیر کی صبح سے وائس چانسلر آفس میں مختلف خطوط پر دستخط کے لیے دباؤ ڈال جا رہا ہے ۔

وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے وائس چانسلر کو متنبہ کیا کہ وہ رجسٹرار کو روکیں کہ کوئی بھی ایسا اقدام نہ اٹھائیں تاہم اس کے باوجود بھی رجسٹرار محمد صدیق نے مبینہ طور پر ترقیوں ، ٹائم پے اسکیل کے لیٹر پر دستخط کرا لیئے ہیں اور لیٹر جاری بھی کرنے کی اطلاعات ہیں ۔

جب کہ اعلی تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد نے واضح طور پر وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کو منع کیا تھا کہ وہ سنڈیکیٹ کے 48 ویں اجلاس پر کسی بھی صورت عمل درآمد نہ کریں اور کسی بھی صورت میں ترقیوں کے لیٹر جاری نہ کریں ۔ جس کے بعد قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق نے لیٹر تیار کر لیئے ہیں اور جاری بھی کر دیئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے وائس چانسلر کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ قائم مقام رجسٹرار محمد صدیق کو عہدے سے ہٹائیں ۔تاہم پیر کی رات 8 بجے تک محمد صدیق اپنے ہمراہ ڈاکٹر زاہد ، ٹریژرار دانش احسان اور شرجیل نوید غوری سمیت دیگر کے ہمراہ دفتر میں موجود تھے اور لیٹر جاری کر رہے تھے ۔

اس حوالے سے حال ہی میں لیکچرر بھرتی ہونے والے شرجیل نوید غوری نے اپنا لیٹر ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسر کیلئے بھی نکال لیا اور اپنے دیرینہ ساتھی امیر فاروقی کو بھی ایڈہاک اسسٹنٹ پروفیسر کا لیٹر بنوا لیا ہے جب کہ اس کے علاوہ ٹائم پے اسکیل کے لیٹر بھی جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین