Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کا فلسطینیوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی

وفاقی اردو یونیورسٹی کے اساتذہ و طلبہ کا فلسطینیوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کراچی کے اساتذہ و طلبہ کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

 

وفاقی اردو یونیورسٹی (عبدالحق کیمپس) کراچی کے اساتذہ و طلبہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کے شرکاء نے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

 

ریلی کے اختتام پر پروفیسر صادق بلوچ , ڈاکٹر حافظ ثانی , ڈاکٹر اصغر دشتی , ڈاکٹر رضوانہ جبیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بچوں , اسپتالوں اور شہریوں پر بمباری کر کے جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

 

انہوں نے فی الفور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی خوش آئند ہے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین