Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس العربیہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیر اہتمام اجلاس کا...

وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد

وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد

اسلام آباد( ) کوائف طلبہ کے نام پراداروں کی جانب سے مدارس کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

 

وفاقی وزارت تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت، مدارس و جامعات کے اعداد و شمار اگھٹے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہے۔

مزید پڑھیں:سینٹر فار ایرو اسپیس اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

حکومت کی مجانب سے غیر اعلانیہ بنک اکاؤنٹس کی بندش ختم کرنے کا اقدام قابل ستائش ہے،اکابرین وفاق المدارس العربیہ پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کی ملاقات کا اہل مدارس اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام 30جنوری فیصل مسجد اسلام آباد میں قومی قرأت مقابلہ منعقد کیا جائے گا۔

 

اپنی نوعیت کے منفرد مقابلہ قرأت پوری دنیا میں پاکستان کی نیک نامی کا باعث ہوگا۔

مزید پڑھیں:گلگت بلتستان: ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل، الیکشن کمیشن میں بھرتیوں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد کرے گا

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے مفتی محمود الحسن مسعودی صاحب، مولانا احمد میاں تھانوی صاحب، مولانا ظہور احمد علوی صاحب، مولانا عبد الغفار صاحب، مولانا نذیر فاروقی صاحب، مولانا اشرف علی صاحب، مفتی عبدالسلام صاحب، مفتی عبدالرحمن صاحب، مولانا عبد الرحمن صاحب اور ڈاکٹر عتیق الرحمن صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

جبکہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیا سیل کے انچار ج مولانا طلحہ رحمانی صاحب نے بطور خاص اجلاس میں شرکت کی۔

 

مولانا شبیر احمد کشمیری،قاری فضل ربی صاحب،مولانا ضیاء اللہ خان صاحب،مفتی تنویر احمد اعوان صاحب،مولانا محمد علی قریشی صاحب،مولانا حسین طارق صاحب سمیت وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحق راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام مدارس کے مہتممین اور ذمہ داران نے بھرپور انداز میں اجلاس میں شرکت کی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین