کراچی ( رپورٹ : عبدالجبار ناصر) انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹیں لینے والے کرکٹر اسپن بولر ابرار احمد پٹیل پاڑہ کراچی کے رہائشی اور حافظ قرآن ہیں ۔
درس نظامی درجہ ثالثہ تک تعلیم حاصل کر چکے ھیں، یہ تعلیم انہوں نے جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹائون گرو مندر اور حفظ جامعہ قاسمیہ پیر کالونی کراچی میں 2009ء سے 2015ء تک زیر تعلیم رہ کر حاصل کی۔ ان کے قریبی ساتھیوں نے اس کی تصدیق کر دی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد دوران تعلیم بھی دیوانگی کی حد تک کرکٹ کا شوقین تھا ۔ ابرار احمد نے 2011ء میں جامعہ قاسمیہ پیر کالونی کراچی میں حفظ قرآن مکمل کر لیا ۔ حفظ کے بعد جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹائون گرومندر کراچی میں شعبہ کتب میں داخلہ لیا ، 2012ء سے 2015ء تک جامعہ زیر تعلیم رہے اور عالم کورس کے 8 میں سے 3 درجہ اولی ، درجہ ثانیہ اور ثالثہ تک پڑھا اور ان کے اساتذہ میں جامعہ کے کئی اہم اساتذہ بھی شامل ہیں۔
دوران تعلیم ابرار احمد کو کرکٹ کا بہت شوق تھا اور اپنے ساتھیوں کہتا تھا کہ ایک دن مجھے پاکستانی ٹیم کا حصہ دیکھو گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے شوق کی وجہ سے 2015ء میں جامعہ سے الگ ہوئے اور پھر ساری توجہ کرکٹ میں لگائی ۔ جس کے بعد وہ اب وہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں ۔

