Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینپرائیوٹ اسکولوں کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرنے کی ضرورت...

پرائیوٹ اسکولوں کے مسائل کو بہتر انداز سے حل کرنے کی ضرورت ہے، رعنا حسین

وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نے کہا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت سندھ کے شانہ بشانہ کام کر رہے ہیں ان سے جڑے مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیں۔ آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر تعلیم سندھ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ رفیعہ جاوید، مانیٹرنگ آفیسر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز اخلاق احمد، چیف ایڈوائزر اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر فوزیہ خان، ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی، جنرل سیکرٹری دوست محمد دانش، وائس چیئرمین محمد سلیم، محمد آصف خان، محمد ساجد اور اشفاق حسین موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ نے ایسوسی ایشن کی جانب سے پیش کردہ نکات کو سنجیدگی سے سنا اور اتفاق بھی کیا۔ جن میں نئی رجسٹریشن کے حالیہ نوٹیفکیشن کےقابل اصلاح پوائنٹس، فیسوں میں پانچ فیصد نا کافی اضافہ، رینول آف رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور پرائیویٹ اسکول سے شکایت صرف ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو دینا شامل تھے۔ مزید یہ کہ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز رفیعہ جاوید سے ان معاملات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکول اور کالجوں کے اساتذہ اور طلبہ کے لیے با مقصد پروگرام کو بےحد سراہا اور خاص ہدایت کی کہ ان پروگراموں میں سرکاری اسکولوں اور کالجوں کو بھی شامل کیا جائے۔

ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی نے وزیر تعلیم سندھ محترمہ رعنا حسین کی سنجیدگی اور خصوصی دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے بچوں اور ٹیچرز کے لیے بہتر سے بہتر پروگرام منعقد کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین