Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsپروفیسر ریاض احسن مرحوم کی سترہویں برسی پر تقریب کا انعقاد

پروفیسر ریاض احسن مرحوم کی سترہویں برسی پر تقریب کا انعقاد

کراچی : پروفیسر ریاض احسن مرحوم کی سترہویں برسی پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ سندھ بھر کے کالج اساتذہ کی نمائندہ تنظیم “سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (سپلا)” کے بانی ، سابق مرکزی صدر اور ممتاز کالج اساتذہ رہنما پروفیسر سید ریاض احسن کی سترہویں برسی کے موقع پر ، سالہائے گزشتہ کی طرح ، آج بتاریخ 20 ستمبر سنہ 2025 ء بروز ہفتہ ، “محبان پروفیسر ریاض احسن” کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج برائے طلباء ناظم آباد کراچی میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں “سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن” کے موجودہ اور سابق رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں کالج اساتذہ رہنماؤں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر پروفیسر ریاض احسن کے رفقاءکار اور موجودہ و سابق کالج اساتذہ رہنماؤں نے اظہار خیال کرتے ہوئے پروفیسر ریاض احسن کی جانب سے سندھ بھر کے کالج اساتذہ کے لئے بالخصوص اور پاکستان بھر کے کالج اساتذہ کے لئے بالعموم سر انجام دی جانے والی خدمات اور کالج اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی کوششوں ، کاوشوں اور بے مثال ہنجدوجہد کا ذکر کیا ۔

پروفیسر ریاض احسن کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کرتے ہوئے بھرپور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا نیز پروفیسر ریاض احسن کیلئے انکی بلندی درجات کی دعا کی ۔

تقریب سے پروفیسر ریاض احسن مرحوم کے قریبی اور بااعتماد ساتھی ، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی کے سابق صدر اور تقریب کے مہتمم و میزبان پروفیسر قاضی سراج کے علاؤہ ، پروفیسر سید ریاض احسن کے رفقاء کار پروفیسر غلام صابر ، پروفیسر الیاس سومرو ، پروفیسر رضوان حیدر ، پروفیسر سعید نقوی ، پروفیسر انیس زیدی ، سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر پروفیسر منور عباس اور سابق ڈائریکٹر پرائیوٹ کالجز سندھ پروفیسر زاہد احمد نے خطاب کیا ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین