اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر علی سفیان کو سیکیورٹی مانگنا مہنگا پڑ گیا، ملک سے دشمنی کا مقدمہ درج کروا دیا۔
پروفیسر علی سفیان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق پروفیسر نے الیکشن کے لئے سیکیورٹی نہ ہونے پر اداروں کے خلاف فیس بک پر پوسٹ شیئر کر دی۔
ایف آئی آر کے مطابق پروفیسر نے نہ صرف اداروں کے خلاف فیس بک پوسٹ شیئر کی بلکہ انہیں دھمکیاں اور بدنام کرنے کی بھی کوشش کی، جس کی بنا پر انہیں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

