پشاور: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ، امتحانی مراکز کے نزدیکی موبائل ٹائورز کی سروسز معطل کرنے کا فیصلہ،
تمام محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر انتظامی افسران کو امتحانی معاملات سے دور رکھا جائیگا،خیبرپختونخواہ حکومت نے ایم ڈی کیٹ امتںحان کے حوالے سے پلان اور قواعد و ضوابط تیار کر لیے۔
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے میں 26 نومبر کو منعقد ہونے والے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ کیلئے پشاور سمیت گیارہ اضلاع ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان، لوئر دیر، سوات اور ابیٹ آباد میں امتحانی مراکز قائم کیے جائیں گے۔ا
علامیے میں کہا گیا کہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے امتحانی مراکز تک تمام تر امتحانی سامان کی ترسیل پولیس کی نگرانی میں ہو گی ، امتحان کیلئے واک تھرو گیٹ سمیت تمام تر سکیورٹی اقدامات کیلئے پولیس کو ایف آئی اے کی معاونت حاصل ہو گی۔

