Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینپشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف کرمنالوجی اینڈ فرانزک سائنسز کا افتتاح...

پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف کرمنالوجی اینڈ فرانزک سائنسز کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور : خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی محمود خان نے پشاور یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ آف کرمینالوجی اینڈ فرانزک سائنسز کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کرمینالوجی اینڈ فرانزک سائنسز کو 2 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے ۔ کرمنالوجی ڈیپارٹمنٹ میں دو ڈگریاں یعنی بی ایس اور ایم ایس سی کے ڈگری پروگرام پیش کئے جا رہے ہیں ۔ جس میں فی الحال تقریباً 274 طالب علم زیر تدریس ہیں ۔

مزید برآں، جرائم میں پی ایچ ڈی اور ایم ایس ، ایم فل پروگرامز کے ساتھ ساتھ فرانزک کریمنل انویسٹی گیشن اور سائبر سیکیورٹی میں ڈپلوما بھی جلد شروع کیا جائے گا ۔

مذید پڑھیں : عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر جامعہ کراچی سینڈیکیٹ کالعدم

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے اربوں روپے کے کئی دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ۔ پشاور اپلفٹ پروگرام کے فیز II کے تحت 3.23 بلین روپے کا ایک پروجیکٹ بھی شامل ہے ۔

اس کے علاوہ انہوں نے پشاور میں ایگریکلچر یونیورسٹی کے ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ سینٹر (ٹی ڈی سی) کی تعمیر کا بھی افتتاح کیا ۔ TDC پراجیکٹ چار ذیلی مراکز پر مشتمل ہے، جس میں باغبانی کا مرکز، جانوروں کے پالنے کا مرکز، موسمیاتی تبدیلی کا مرکز، اور بزنس انکیوبیشن سینٹر شامل ہیں۔ 

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ٹی ڈی سی تکنیکی ترقی کو فروغ دے گا اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ٹیکنالوجی کے نئے استعمال کی تحقیق میں مدد کرے گا ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین