Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولNewsڈاکٹر حارث شعیب جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر

ڈاکٹر حارث شعیب جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر مقرر

کراچی : جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی چائنہ رخصت پر جانے کی وجہ سے ڈین فکیلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسوٹیکل سائسنز ڈاکٹر حارث شعیب کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

حکومت سندھ کی جانب سے ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو بیرون ملک کی رخصت کا این او سی جاری کیا گیا ۔ جس کے بعد رجسٹرار جامعہ کراچی ڈاکٹر عمران احمد صدیقی نے ڈاکٹر حارث شعیب کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ۔

جامعہ کراچی کی فکیلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسوٹیکل سائنسز نے جامعہ کراچی میں بطور قائم مقام وائس چانسلر کا چارج سنبھال لیا ہے ۔ جو 12 نومبر سے 21  نومبر تک قائم مقام وائس چانسلر رہیں گے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی ‛ ڈاکٹر سمینہ سعید ‛ ڈاکٹر عاصم علی اور اسماء سمیت 5 افراد کے ساتھ چائنہ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی اندرونی انتظامی و مالی صورت حال انتہائی سنگین ہے ۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک جامعہ کراچی کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن تک نہیں مل سکی ہے جب کہ رواں ماہ تنخواہ بھی تاخیر سے ملی ہے ۔

جامعہ میں 32 کروڑ روپے تنخواہوں اور 8 کروڑ روپے پینشن ماہانہ بنیادوں پر دی جاتی ہے ۔اس ضمن میں ذرائع کا دعوی ہے کہ مذکورہ رقم تاخیر سے جاری کرنے میں بینک ملوث ہے تاکہ تاخیر سے جاری کر کے اس پر سود کی رقم بڑھائی جائے اور وہ سود کی رقم بٹوری جا سکے ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین