کراچی : جامعہ کراچی کے اندر قائم ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی اینڈجینٹک انجنیئرنگ (KIBGE) کے ڈائریکٹر جنرل طویل عرصہ بعد فارغ کر دیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے اندر قائم ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی اینڈجینٹک انجنیئرنگ (KIBGE) کے ڈائریکٹر جنرل طویل عرصہ بعد فارغ کر دیئے گئے ہیں ۔ 2010 میں انہوں نے مذکورہ سینٹر میں کلیدی اسامی سنبھالی تھی جس کے بعد مستقل مزاجی سے تعینات رہے ۔
جس کی وجہ سے مذکورہ سینٹر میں کوئی بھی پروفیسر نہیں بن سکا ، نہ ہی اس سینٹر سے تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھاوا مل سکا ہے ۔ ڈاکٹر عابد اظہر ایک بار پھر ڈائریکٹر جنرل بننے کے خواب سجائے از خود ہی اشتہار دیکر تیاری کر ہی رہے تھے کہ وائس چانسلر جامعہ کراچی نہیں یکسر امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔
ڈاکٹر عابد اظہر سے وائس چانسلر نے سرکاری گاڑی بھی واپس لے لی ہے، اور اس کے بعد وہ سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی گاڑی پر گھر گئے ، اور منگل کو دوبارہ حسب معمول ذاتی گاڑی ہر سینٹر آئے اور پھر کسی سے ملاقات کیلئے باہر گئے اور شام دیر سے واپس آئے ۔
ڈاکٹر عابد اظہر ایک بار پھر اشتہار دیکر ڈی جی بننے کے خواہاں تھے ، جس پر وائس چانسلر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں ہٹا دیا ۔ ڈاکٹر عابد اظہر کے طویل عرصہ تک ایک ہی سیٹ پر براجمان رہنے سے متعدد افسران ادارہ چھوڑ گئے تھے ۔
اس وقت ڈاکٹر عبدالقدیر خان انسٹیٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی اینڈجینٹک انجنیئرنگ (KIBGE) میں 4 ایسوسی ایٹ پروفیسرز ہیں جن میں سے کسی کو قائم مقام بنایا جا سکتا ہے ، جن میں ڈاکٹر افشین امان اور ڈاکٹر سعدیہ گیلانی میں کسی ایک کو بنایا جا سکتا ہے ۔
ڈاکٹر صائمہ سلیم اور ڈاکٹر صطوت زہرہ دونوں ڈاکٹر عابد اظہر کی شاگردات ہیں ، سینٹر میں طلبہ و طالبات کیلئے بھی مشکلات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اس سینٹر میں طلبہ کی تعداد کم ہے ۔ ادھر سینٹر کا سروے کرنے سے معلوم ہوا ہے کہ آج سینٹر کا اکثر اسٹاف وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کو دعائیں دے رہا تھا اور خوشی سے ایک دوسرے کو مبارک باد دے رہا تھا ۔

