بحیثیت مسلمان ہم سب کا ایمان ہے کہ حضرت محمد ۖ خاتم النبین ہیں اور آپ ۖکے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا’آپ ۖکے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مسلمان اپنی دنیا و آخر ت کو کامیاب کر سکتے ہیں’رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب
ڈیرہ اسماعیل خان (ہینڈ آئوٹ نمبر103’03نومبر 2023ء )گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس) کے زیر اہتمام محفل حمد و نعت کی پررونق و پرقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب تھے جن کے ہمراہ کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس ڈاکٹر کمال شاہ سمیت قائداعظم کیمپس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے
اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب کا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہم سب کا ایمان ہے کہ حضرت محمد ۖ خاتم النبین ہیں اور آپ ۖکے بعد کوئی نبی نہیں آئیگا۔آپ ۖکے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیرا ہو کر ہم تمام مسلمان اپنی دنیا و آخر ت کو کامیاب کر سکتے ہیں ۔
ن کا مزید کہنا تھا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرشکیب اللہ کی ہدایت پر ہونیوالی آج کی اس بابرکت’پروقار اورپررونق محفل میں طلباء نے حمد باری تعالیٰ سے رب تعالیٰ کی وحدانیت اور نبی پاک ۖ کی شان اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کرکے روح کو تر و تازہ کر دیا ۔تقریب کے اختتام پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب نے طلباء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیں

