Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینکبجی میں ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے والے نواردطلبہ...

کبجی میں ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے والے نواردطلبہ کے لئے تعارفی تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ (کبجی) جامعہ کراچی کی ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر سعدیہ گیلانی نے کہا کہ کبجی جامعہ کراچی اپنی اعلیٰ تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں کی بدولت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے طلبہ کو وہ تمام سہولیات اور تربیت فراہم کریں کہ دنیا بھر میں کہیں بھی وہ سر اُٹھاکرکھڑے ہوسکیں۔مذکورہ ادارہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ پورے ملک سے یہاں پر طلبہ حصول علم کے لئے آتے ہیں،یہاں پر طلبہ کو ان کی قابلت اور میرٹ کے مطابق خواہ اس کا تعلق کہیں سے بھی ہو داخلہ دیا جاتاہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈاکٹر اے کیوخان انسٹی ٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ(کبجی) جامعہ کراچی میں ایم فل،پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لینے والے نووارد طلبہ کے منعقدہ تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دیگر مقررین جن میں رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر ثمینہ بانو، موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر عمران یوسف محمداورڈاکٹر انورعلی صدیقی شامل ہیں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان دو تین سالوں میں خوب محنت کریں کیونکہ یہ محنت پھر زندگی بھر کام آئے گی اورجو سیکھا ہے وہ دوسروں کو منتقل کریں۔ آلات کا استعمال، ان پر عبوراوراصولوں کے بارے میں معلومات ہونی چاہیئے یہی کامیابی کا راستہ ہے۔تعلیم کا نعم البدل نہیں آپ کی تعلیم کبھی بیکار نہیں جائے گی۔ تعلیم وتحقیق کو فروغ دیئے بغیر ہم عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوسکتے۔ہمیں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے تحقیق کے رجحان کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے اوربدست رئیس کلیہ علوم جامعہ کراچی حج وعمرہ کمپیوٹرائز قرعہ اندازی کی گئی جس میں حج کے لئے عین الحق الیکٹریکل اسسٹنٹ جبکہ عمرہ کے لئے ڈاکٹرنادرنوید صدیقی اسسٹنٹ پروفیسر اور شبیراحمد ہزاروی پیش امام کے ناموں کا اعلان کیاگیا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین