Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: انٹرمیڈیٹحصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان...

کراچی: انٹرمیڈیٹحصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول آرٹس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 15ہزار 279امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 14ہزار 301امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

 

ان امتحانات میں 2ہزار956امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 3 ہزار 650امیدوار پانچ پرچوں میں، 2ہزار 553 چار پرچوں میں، 2ہزار 140 تین پرچوں میں، 1ہزار 653 دو پرچوں میں جبکہ 862امیدوار ایک پرچے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں:گومل یونیورسٹی کے لاء کالج میں 2 روزہ تربیتی موٹ کوٹ (فرضی عدالت) کا انعقاد

دوسری جانب اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کی مارکس شیٹس تیار ہوگئی ہیں۔

 

کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے نمائندے پرنسپل کے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بروز جمعہ 10 مارچ 2023ء سے بورڈ کے متعلقہ سیکشن سے مارکس شیٹس حاصل کرسکتے ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین