Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینکراچی: جامعہ الصفہ میں ختم قرآن پاک اور تقسیم راشن کی تقریب...

کراچی: جامعہ الصفہ میں ختم قرآن پاک اور تقسیم راشن کی تقریب میں گورنر سندھ کی خصوصی شرکت

جامعہ الصفہ سعیدآباد کراچی میں تراویح کے دوران 56 قرآن پاک کے ختم اور تقسیم راشن کی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خصوصی شرکت کی۔

 

گورنر سندھ نے جامعہ الصفہ میں اس سال تراویح میں قرآن مکمل کرنے والے 56 طلبہ سے ملاقات کی اور انہیں اس عظیم سعادت پرمبارکباد دی ۔

مزید پڑھیں:نویں تا بارہویں جماعت قومی نصاب پر اتفاق، تاریخی سنگ میل ہے

اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبرمفتی محمد زبیر نے اپنے خطاب میں جامعہ الصفہ کے تعلیمی ورفاہی خدمات کے تعارف کے ساتھ ساتھ گورنر کو جامعہ کا وزٹ کروایا۔

 

گورنر نے اس موقع پر صُفّہ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر انتظام کراچی کے سینکڑوں مستحق خاندانوں میں رمضان راشن پیکیجزکی تقسیم کابھی جائزہ لیا۔اور جامعہ الصفہ کی تعلیمی ،رفاہی وفلاحی خدمات کو سراہا اور جامعہ کے طلبہ واساتذہ کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت دی۔

گورنر نے عوامی اقدامات کے حوالہ سے اپنی کاوشوں کا تذکرہ کیا اور عوام کی خدمت و سہولت کے عزم کو دُہرایا ۔ جامعہ الصفہ کے سربراہ مولانا حق نواز نے عوامی گورنر کے عوامی وفلاحی اقدامات پر تحسین پیش کی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین