سابق ناظم امتحانات ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی عبدالرزاق ڈیپر کے انتقال پر چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ نے نہایت افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت شریف النفس شخصیت کے مالک تھے بورڈ کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے.
اس موقع پر سیکریٹری سید محمد علی شائق, ناظم امتحانات حبیب اللہ سوہاگ, ڈپٹی سیکریٹری ڈاکٹر نوید احمد, ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر, ڈپٹی کنٹرولر خالد احسان, ڈپٹی سیکرٹری سید عمیر حسین , صدر ایپکا بورڈ یونٹ سلمان احمد, جنرل سیکریٹری شکیل لقمان, بورڈ کے تمام ملازمین نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالی مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے آمین یا رب العالمین۔

