Monday, February 2, 2026
صفحہ اولتازہ ترینکراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی اور سی ای...

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی اور سی ای او کا کراچی پریس کلب کا دورہ

کراچی پریس کلب دعوت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی اور سی ای او انجینئیر سید صلاح الدین احمد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا_

اس موقع پر کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ، پلاٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی ، پی ایف یو جے،کے یو جےاور کلب کے سینئیر اراکین موجود تھے_

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد ، سیکریٹری پلاٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی شمس کیریو، انچارج ایل ڈی اے پلاٹس عبدالرشید میمن نے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکیم 42 میں موجود کراچی پریس کلب کی صحافی کالونی ہاکس بے کے بارے میں بریفنگ دی اور اس بات پر زور دیا کہ صحافی کالونی کی آبادکاری کے لئے پانی کی سپلائی اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،اس سلسلے میں واٹر بورڈ کو ہنگامی بنیادوں پر ایل ڈی اے اسکیم 42 بلاک 2،3،3Aاور 3A1 میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے_

ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد نے کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ کو یقین دلایا کہ واٹر بورڈ صحافی کالونی میں پانی کی سپلائی فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے، واٹر بورڈ حکام پریس کلب اور ایل ڈی اے کے ساتھ جلد ہی ہاکس بے صحافی کالونی کا دورہ کریں گے ،پانی کی سپلائی کے اس دیرینہ مطالبے کو جلد از جلد عملی شکل میں لائیں گے_

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے سید صلاح الدین احمد کو اجرک کا تحفہ پیش کیا_

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین