کراچی یونیورسٹی آفیسرزویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صدرآفیسرزایسوسی ایشن محمد فرید صدیقی کی قیادت میں منگل کے روز داخلہ کمیٹی میں تعینات سپرنٹنڈنٹ نصیر محمد کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ واضح رہے کہ نصیر محمد کو یوم آزادی کی مرکزی تقریب کے موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالد محمودعراقی نے اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر بیسٹ آفیسرآف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا۔
اس موقع پر صدرآفیسرویلفیئر ایسوسی ایشن محمد فرید صدیقی نے کہا کہ نصیر محمدکوبیسٹ آفیسرآف دی ایئرکا ایوارڈ ملنا خوش آئند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن شیخ الجامعہ پروفیسرڈاکٹر خالدمحمودعراقی کے اس اقدام کوسراہتی ہے کیونکہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے بلکہ ان میں مقابلے کا جذبہ پروان چڑھتاہے۔ہم امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری رہے گا اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔
دریں اثناء ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدظفرحسین نے بھی نصیر محمد کوبیسٹ آفیسرآف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور شیخ الجامعہ کے اس اقدام کو لائق تحسین اور قابل تقلید قراردیا۔

