Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینکراچی یونیورسٹی سینیٹ کے انتخابات:12 اراکین منتخب

کراچی یونیورسٹی سینیٹ کے انتخابات:12 اراکین منتخب

کراچی یونیورسٹی سینیٹ کے انتخابات 13 جولائی 2023 کو منعقد ہوئے اور کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ کے حلقے سے 12 اراکین منتخب ہوئے۔ منتخب ہونے والے 12 ارکان میں اسد خان تنولی، معروف بن رووف، محمد علی، معیز خان، محمد زبیر، ندا علی، فیضان نقوی، غفران عالم، سید محمد خالد جمال، طحہ بن نیاز، وقار احمد اور ذیشان اختر شامل ہیں۔

یہ 12 ارکان 2023 سے 2026 تک کی مدت کے لیے جامعہ کراچی کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے یعنی کراچی یونیورسٹی کی سینیٹ کا حصہ ہوں گے۔ منتخب ہونے والے 12 اراکین میں سے 6 کا تعلق “کراچی یونیورسٹی ٹیچرز فورم” سے ہے جبکہ بقایا 6 منتخب اراکین کا تعلق “ٹیچر الائنز” سے ہے۔

یونیورسٹی رولز (کوڈ بک) کے مطابق جامعہ کراچی کا سینیٹ کراچی یونیورسٹی کا سب سے طاقتور قانون ساز ادارہ ہے جس کا کردار فنانس سمیت تمام ڈومینز سے متعلق تمام ضروری فیصلے لینا ہے، یونیورسٹی کا بجٹ بھی سینیٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور منظور کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی کوڈ میں درج ہے کہ ایک سال کے دوران سینیٹ کے کم از کم 2 سیشن ہونے چاہئیں۔

یونیورسٹی سینیٹ کی بنیادی رکنیت سازی تقریبا مکمل۔ہے اور کالج اساتڈہ کے انتخابات کے بعد سینیٹ کا اجلاس لازم ہوجائے گا جو کہ کووڈ وبا کے دوران لاک ڈائون کی وجہ سے اور بعدازان ممبران کی رکنیت ختم ہونے کی وجہ سے 2017 سے نہیں ہوسکا ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین