Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینکشور زہرہ کی زیرصدارت متاثرہ ملازمین کی سب کمیٹی کے اجلاس کا...

کشور زہرہ کی زیرصدارت متاثرہ ملازمین کی سب کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

قومی اسمبلی کی بنائی گئی خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین کی سب کمیٹی کا اجلاس کشور زہرہ باجی ایم این اے کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

 

جس میں اسامہ قادری بھائی ایم این اے اور سیکرٹری کمیٹی جناب طاہر فاروق صاحب نے شرکت کی مختلف محکموں کے معاملات سنے اور آرڈر پاس کیئے گئے۔

 

نادرا منیجمنٹ کی جانب سے ڈپٹی ڈائریکٹر محسن نقوی و اسٹنٹ ڈائریکٹر کفایت علی میرانی شریک ہوئے نادرا ملازمین کی جانب سے رضا خان مرکزی کنونیئر نادرا ملازمین بحالی تحریک کی زیرِ قیادت کنونیئر محمد بختیار احمد, سید انییس علی زیدی , رانا فیصل, فرید منگی, سعید قریشی, افتخار احمد, علی عدنان ٹبہ دیگر میل و فی میل ملازمین کٹیر تعداد شریک ہوئے۔

 

سب کمیٹی نے خصوصی کمیٹی کے دیئے گئے احکامات کی تفصیلات کا پوچھا جس کا منیجمنٹ کے نمائندوں نے جواب دیا کہ تمام ریجنز میں پرسنل ہائرنگ مکمل ہونے کہ بعد رپورٹ جمع کی جائے گی جو کہ 26 جون تک متوقع ہے ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے بھی نادرا کو ڈائریکشن دی گئی ہیں۔

 

برطرف ملازمین کو فوری بحال کرنے کی سفارشات پیش کی گئی , دوران اجلاس رضآ خان ملازمین کے تمام مسائل پر بات کی اور سب کمیٹی نے تسلی سے بات کو سنی, اجلاس کے بعد رضا خان نے کشور زیرہ باجی اور اسامہ قادری بھائی کا کراچی اجلاس منعقد کرنے اور ملازمین کے مسائل کو تفصیل سے سنے, ذاتی دلچسپی لینے اور موقع پر احکامات جاری کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین