کراچی () سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے کمشنر جسٹس (ر) حسن فیروز ، کمشنر جامعات اسکاؤٹس و ناظم امتحانات ڈاکٹر سید ظفر حسین ، اسکاؤٹس کمشنر روؤر سید فرمان رسول رضوی کی جانب سے لیڈر ٹرینر و اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر مقرر ہونے پر مبارکباد۔
پاکستان بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے لیڈر ٹرینر مقرر ہونے والوں میں نوشابہ ، محمد اسماعیل خان ، نظام الدین شیخ ، رضوان حنیف آرائیں ، عبدالرحیم ، سہیل شاہد شامل ہیں۔
جبکہ اسسٹنٹ لیڈر ٹرینر مقرر ہونے والوں میں ڈاکٹر روبی سن پیتر، میڈم زہورہ جبیں، موسی خان، غلام رسول ملا، امتیاز علی، ارشاد علی، محمد نجیب، محمد شکیل احمد، یاور حسین اور عبدالرحیم کو دلی مبارکباد پیش کی اور کامیابیوں کے ساتھ اسکاؤٹس سرگرمیوں میں بھڑ چھڑ کر ہمیشہ شامل رہے کی ہدایت دیں۔
مزید پڑھیں:جامعہ سندھ ایگریکلچر کی گریکلچرل انجنیئرنگ کی بی ای(ایگری) ڈگری لیول (ٹو) میں شامل
اسکائوٹس کمشنر فرمان رسول رضوی کی جانب سے کہا کہ خصوصاً سندھ میں اسکاؤٹ سرگرمیوں میں ہمیں اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔ خصوصاً نوجوانوں کے لیے اسکاؤٹس کی تمام سرگرمیاں جس میں جسمانی اور ذہنی نشوونما سے زیادہ بہتر صحت مند سرگرمیاں موجود نہیں ہو سکتی۔
اس کو ہمیشہ جاری و ساری رکھنا چاہیے۔ اس ملک کو اس وقت اسکاؤٹس سرگرمیوں کی ضرورت ہے خصوصاََ سماجی سرگرمیاں جو ہمارے اسکاؤٹس اس میں ہمیشہ بڑھ چڑھ اپنی صلاحیتوں کا استعمال ادا کرتے ہوئے خدمات انجام دیں رہے ہیں ۔

