کراچی یونیورسٹی آفیسرز نے جمعہ کے روز صدر آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد فرید صدیقی کے ہمراہ دیگر عہدیداران نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی اور افسران وملازمین جامعہ کے پے فکسیشن کے مسائل کو حل کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔
ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اور بالخصوص صدر نے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ ملازمین کے مسائل جن میں سرفہرست پے فکسیشن کا مسئلہ تھا جو آج آپکی وجہ سے حل ہوگیاہے۔
مزید پڑھیں:نگلنے میں دشواری (ڈسفیجیا) کا درست تشخیص سے فوری علاج ہوسکتاہے۔۔ماہرین
ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ ہم امیدرکھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح آپ ملازمین کو درپیش دیگر مسائل بھی حل کرتے رہیں گے ۔ جس پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی نے کہا کہ میری روزِاول سے ہی کوشش ہے کہ ملازمین جامعہ کو بہترسے بہترسہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے جائزمطالبات پرجامعہ کے قوانین کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے.
آفیسرز ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران اس سلسلے میں جناب ڈاکٹر ظفر حسین صاحب اور ایڈیشنل رجسٹرار اور اُنکے عملے کے بھی انتہائی ممنون و مشکور ہیں۔

