Wednesday, December 10, 2025
صفحہ اولتازہ ترینگریڈ 01 سے 04 کے امتحان کے درمیان ڈیوٹی چارجز میں اضافہ...

گریڈ 01 سے 04 کے امتحان کے درمیان ڈیوٹی چارجز میں اضافہ کیا جائے، سید رضا شاہ

سندھ کالجز نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیرمین سید رضا شاہ نے انٹر بورڈ کی جانب سے SPLA کی ڈیمانڈ پر امتحان لینے اور کمپلیٹ کرنے والے عملے کی مہنگائی کے حساب سے چارجز نہ بڑھانے اور گریڈ 01سے04 کی امتحانی ڈیوٹی کے چارجز میں اضافہ نہ کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ SPLA اور بورڈ کے درمیان میٹنگ میں گریڈ01 سے 04 کے عملے کو نظرانداز کرنا غیر تدریسی عملے سے سوتیلی ماں والے سلوک کی عکاسی کرتا ھے۔

سید شاہ رضا شاہ نے چیرمین انٹر بورڈ سے مطالبہ کیا ھے کہ گریڈ 01 سے 04 کے امتحان کے درمیان ڈیوٹی کے چارجز 120 روپیہ سے بڑھا کر کم از کم 300 روپیہ کیا جاۓ۔

اگر ہمارا یہ مطالبہ فوری طور پر تسلیم نہ کیا گیا تو ہم عیدالاضحی کے بعد گیارھویں جماعت کے پیپر کا بائیکاٹ کرینگے ۔

ملازمین اتحاد کے APCA ساقی کے رہنما احسان منگی صاحب اور سندھ لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے رہنما منظورِ علی صاحب نے بھی سندھ نان ٹیچنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیرمین کے مطالبے کی ہمایت کا اعلان کیا ھے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین