Monday, December 8, 2025
صفحہ اولNewsگلشن معمار میں سینئر رہنما گسٹا علی بخش چنا کی یاد میں...

گلشن معمار میں سینئر رہنما گسٹا علی بخش چنا کی یاد میں تعزیتی اجلاس

کراچی میں تعلیم کے فروغ اور سماجی خدمات میں مرحوم کی بے لوث کردارکو سراہا گیا ، بہار فاؤنڈیشن کے تحت  پروگرام کا انعقاد، ڈائریکٹر ہوم ڈیپارٹمنٹ منظور احمد کی شرکت 

کراچی : بہار فاؤنڈیشن نے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں گورنمنٹ سکینڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما علی بخش چناکی یاد میں تعزیتی و خراج عقیدت پروگرام منعقد کیا گیا تاکہ مرحوم علی بخش چنا کی بے لوث خدمات کو یاد کیا جا سکے۔

پروگرام میں علاقے کی مختلف اہم  شخصیات ، ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر منظور احمد نانگراج، پ ٹ الف کے موجودہ و سابقہ ارکان ، سپلا اور گسٹا کے ارکان ، مختلف سرکاری ملازمین،  ڈی او نیاز احمد برڑو ، ہیڈ ماسٹر شفیع محمد نانگراج، آسٹا کے لالابشیر احمد پٹھان، غلام رسول راجپر،ٹی ای او پرائمری کورنگی مسعود الحسن، گریوا کی محمد قاسم پٹھان، بھار فاؤنڈیشں کے چیئرمین محمد سچل ودھو نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نیمرحوم علی بخش چنا کی تعلیم کے فروغ میں کردار کو اجاگر کیا گیا اور ان کی زندگی میں تعلیم اور سماجی خدمات میں بے لوث کردار کو سراہا گیا ۔ پروگرام میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا،اس موقع پر قرآن خوانی و دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین