Thursday, March 12, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی، ایم اے پرائیویٹ پشتو اور سرائیکی کے نتائج کا اعلان...

گومل یونیورسٹی، ایم اے پرائیویٹ پشتو اور سرائیکی کے نتائج کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان( ) گومل یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر لیاقت حسین نے ایم اے پرائیویٹ پشتو اور سرائیکی کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

 

اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات آصف نواز ڈپٹی کنٹرولر فاروق جان اسسٹنٹ کنٹرولر محمد عمران بھی موجود تھے ایم اے پرائیویٹ پشتو کے نتائج کا تناسب85فیصد اور ایم پرائیویٹ سرائیکی کے نتائج کا تناسب 75فیصد رہا۔

 

نتائج میں کامیاب ہونے والے کی ڈی ایم سیز آج سے تمام امیدواروں کے گھروں کیپتہ پر ارسال کر دی جائینگی اور اگر کسی بھی طلبہ کو نتائج اعلان ہونے کے دس دن بعد تک گھر کے پتہ پر ڈی ایم سی موصول نہ تو وہ فوری طور پر گومل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات سے فوری طور پر رابطہ کرے۔

 

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ایم پرائیویٹ پشتو اور سرائیکی کے نتائج کا اعلان انتہائی کم وقت میں کرنے پر کنٹرولر امتحانات اور انکی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین