Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر...

گومل یونیورسٹی اوریونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان اور یونیورسٹی آف لاہورسرگودھا کیمپس کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اورپروریکٹریونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے دونوں اداروں کے مابین مفاہمتی یادداشت پردستخط کر دیئے ۔

اس معاہدے میں متفقہ شرائط و ضوابط دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان قومی اور بین الاقوامی تعاون سمیت علمی،تحقیقی اورتعلیمی تعاون کو فروغ ‘باہمی فیکلٹی/طلبہ کے تبادلے اور مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون پر مبنی پروگرام ،سیمینار ،سمپوزیم و دیگر شامل ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر شکیب اللہ نے اس مفاہمتی یادداشت کو دونوں تعلیمی اداروں کیلئے خوش آئند ہے کیونکہ یونیورسٹیوں کاکام علم و تحقیق کو فروغ دینا ہوتا ہے جسکے بعد دونوں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اورطلبا اس سے مستفید ہونگے ۔

اس موقع پر پروریکٹر یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا کیمپس پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں تعلیمی اداروں کی ترقی و خوشحالی کا سنگ میل ثابت ہو گااور اس سے دونوں تعلیمی ادارے مشترکہ طور پر اپنی صلاحیتوں سے علم و تحقیق پر کام کرینگے جو فروغ تعلیم میں نہایت مددگار ثابت ہونگے اور اس سے اساتذہ اور طلبا کی بڑی تعداد مستفید ہوگی۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین