Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی: تمام ایفی لیٹڈ کالجز کے امتحانات 17جون 2023ء سے شروع...

گومل یونیورسٹی: تمام ایفی لیٹڈ کالجز کے امتحانات 17جون 2023ء سے شروع ہونگے

 

ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میںپرائیویٹ ایفیلیٹڈ کالجز کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب خان ، ڈائریکٹر ایفی لیشن سیکشن ریاض احمد بیٹنی ‘اسٹنٹ ڈائریکٹرکوالٹی ایشورنس سیل (کیو ای سی)اسدعلی خان سمیت گومل یونیورسٹی کے تمام پرائیویٹ ایفی لیٹڈ کالجز کے سربراہان بھی شریک تھے۔

 

میٹنگ میں ڈائریکٹر ایفی لیشن ریاض احمد بیٹنی نے وائس چانسلر کو تمام ایفی لیٹڈ کالجز کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھاکہ ایفی لیٹڈ کالجز کے حوالے سے گومل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کی تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی ہے اورتمام ایفی لیٹڈ کالجز کے امتحانات 17جون2023ء سے شروع ہونگے اسلئے تمام ایفی لیٹڈ کالجز اپنے ذمہ تمام بقایاجات کی ادائیگی فوری کر دیں تاکہ ایفی لیٹڈ کالجز کے طلباء کے امتحان لیا جا سکے۔

 

وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ جن ایفی لیٹڈ کالجز کے ذمہ بقایاجات ہیں اور وہ انہوں نے امتحانات کی تاریخ سے پہلے تک جمع نہیں کروائے تو ان کے طلباء کے امتحانات نہیں ہونگے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی ایک مقدس قدیم تعلیمی درسگاہ ہے جس کی عزت و قار پر کبھی آنچ نہیں آنے دونگااور ہی کسی کو اس کی اجازت دونگا کہ وہ اس قدیم مادر عملی کی ساکھ کو خراب کرے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی امتحانی سنٹر پر نقل پرسختی سے پابندی عائد ہوگی اور اس حوالے سے کنٹرولر امتحانات کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ سپروائز وزٹ کرکے شفاف امتحانات کو ہر حال میں یقینی بنائیں

 

وائس چانسلر ڈاکٹر شکیب اللہ نے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میں گومل یونیورسٹی کے ایفی لیٹڈکالجز کے حوالے سے بنائے گئے قوانین کو خراج تحسین پیش کیا جس پر میں ڈائریکٹر ایفی لیشن ریاض احمد بیٹنی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

 

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے ایفی لیٹڈ کالجز کے سربراہان کے مسائل سنے اور قوانین و ضوابط کی روح سے حل طلب مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ سیکشن کے افسران کو فوری ہدایات بھی جاری کیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین