Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار...

گومل یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان( ) گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اورک کاروباز کے آغاز کیلئے انٹرپرینیور شپ پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 

سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف اورک گومل یونیورسٹی اور سمیڈا کے باہمی اشتراک سے کیا گیاتھا۔

 

سیمینار کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب خان تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈائریکٹر کیو ای سی و ڈین فیکلٹی آف لاء اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زاہد اعوان ،ڈائریکٹر اورک و ڈین فیکلٹی آف فارمیسی ڈاکٹر برکت علی خان، اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر سمیڈامومنہ نواز اور ٹرینر محسن زیب سمیت اساتذہ و طلباء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

 

سیمینار میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر عدنان نے انجام دیئے۔اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر محمد شعیب خان نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں تعلیم کیساتھ ساتھ طلباء کواپنی عملی زندگی میں ترقی کے منازل طے کرنے کے حوالے سے بھی تربیت دی جاتی ہے اور آج کے سیمینار اس بات کی کڑی ہے اس کا سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کو جاتا ہے ۔

 

رجسٹرار ڈاکٹر شعیب نے آنیوالے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر برکت علی خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں اس طرح کے مثبت سیمینار و پروگراموں کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

 

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ پراجیکٹ منیجر سمیڈا مومنہ نواز نے کہا کہ میں خود خاتون ہوں اور خواتین کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں کہ ہماری اکثر خواتین اپنا کاروبار شروع کرنے میں ہچکچاہٹ ،شرم اور ڈر محسوس کرتی ہیں اور بعض خواتین کو پردہ کا بھی مسئلہ درپیش ہوتا ہے۔

 

لہٰذا ان کو بتاتی چلوں میں خود گومل یونیورسٹی سے پڑھی ہوں اور آج میری مثال آپ کے سامنے ہے کہ ہم اپنے بجٹ،مقررہ کردہ حدوداور پردہ میں رہ کر بھی اپنا بزنس خود شروع کر سکتی ہیں ۔

 

تقریب میں سمیڈا کے ٹریننر محسن زیب نے شرکاء کو اپنا خود کا بزنس شروع کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بتایا کہ کس طرح چھوٹے پیمانے پر ہم اپنی مدد آپ کے تحت اپنا بزنس شروع کر سکتے ہیں اور اس حوالے سے پریکیٹیکل ورک کرکے بھی بتایا۔

 

واضح ہے کہ جلد ہی گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اورک اور سمیڈاکے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے جائیں گے تاکہ مستقبل میں اسی طرح کے سیمینارز کا انعقاد ممکن ہو جس سے طلباء سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد مستفید ہوگی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین