ڈیرہ اسماعیل خان( ) گومل یونیورسٹی کے ایڈیشنل رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر شفیع اللہ خان کی زیر نگرانی پرووسٹ سیکشن کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پرووسٹ گومل یونیورسٹی ڈاکٹر سمیع اللہ خان بھی موجود تھے، اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے تمام وارڈن موجود تھے ۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ گومل یونیورسٹی میں منشیات کی روک تھام پر مزید سختی کی جائیگی اور اسی حوالے سے پولیس اور اینٹی نارکوٹکس کی ٹیم کو کارروائی کہہ دیا گیا ہے اور اگر کوئی بھی طالبعلم اس منشیات جیسی لعنت میں پایا گیا تو اس کو فوری طور پر یونیورسٹی سے نکال کر ڈگری کینسل کر دی جائے گی اور یونیورسٹی قوانین کے تحت کارروائی کے ساتھ ساتھ فوری طور پر پولیس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کیا جائے گا اور قانون کے مطابق سزا دی جائے گی.
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ طلبا جن کے ذمہ ہاسٹلز کے واجبات ہیں تو وہ یکم جون سے پہلے ادا کردیں واجبات ادا نہ کرنے والے طلبا کو ہاسٹلز سے نکال دیا جائیگا۔
میٹنگ میں وارڈن کو ہدایات جاری کیں کہ وہ روزانہ دو گھنٹے اپنے اپنے ہاسٹلز میں طلبا کے ساتھ بیٹھیں گے اور ان کے مسائل سننے کے ساتھ ان کے تمام جائز مسائل کو فوری طور پر حل کریں گے۔

