Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی کے (آئی ای آر) میں بی ایس اورایسوسی ایٹ ڈگری...

گومل یونیورسٹی کے (آئی ای آر) میں بی ایس اورایسوسی ایٹ ڈگری کی ضرورت و اہمیت پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان(  ) گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی ای آر) میں بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی ضرورت و اہمیت اور سمسٹر سسٹم ذریعے کوالٹی ایشورنس بارے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد قائداعظم کیمپس میں کیا گیا ۔

 

سیمینار کے مہمان خصوصی رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب خان تھے ۔ اس موقع پر گومل یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے ڈینز سمیت، کوارڈینیٹر قائداعظم کیمپس اور قائداعظم کیمپس کے تمام شعبہ جات کے سربراہان سمیت ریجنل ڈائریکٹر ڈیرہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر ممتاز ، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے ڈین آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ڈاکٹرصفدر رحمان غازی بھی موجود تھے۔

 

سیمینار میں ڈیرہ اسماعیل خان کی تمام تحصیلوں کے گورنمنٹ گرلز اور بوائز کالجز کے پرنسپلز نے بھرپور شرکت کی۔

 

رجسٹرار گومل یونیورسٹی ڈاکٹر محمد شعیب نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں 2+2ماڈل کو کامیابی سے لاگو کیا اور یہی وجہ ہے کہ کالجز سے طلباء کی بڑی تعداد نے پانچویں سمسٹر میں گومل یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔

 

رجسٹرار گومل یونیورسٹی کامزید کہنا تھا کہ یونیورسٹیوں کا مستقبل طلباء کی تعداد بڑھانے میں ہے اور اس کیلئے بی ایس کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایٹ ڈگری اور خصوصا مختلف سرٹیفیکیشن کو شروع کرنے وقت کی ضرورت ہے تقریب سے ڈین فیکلٹی آف آڑٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر اورڈائریکٹر آئی ای آر ڈاکٹر اللہ نور نے بھی خطاب کیا۔

 

سیمینار میںبی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی ضرورت ‘افادیت اور اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اوراس حوالے سے آنیوالے مسائل اور ان کے حل کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

 

مقررین نے شرکاء کو بتایا کہ اگر آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ ہوا توہمارے ٹرینرز آپ کے کالجز میں آکر آپ کے اساتذہ کو بتائیں گے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین