Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینہزاروں پی ایچ ڈی ٹی ٹی ایس اساتذہ ایچ ای سی کے...

ہزاروں پی ایچ ڈی ٹی ٹی ایس اساتذہ ایچ ای سی کے باہر سراپا احتجاج

آل پاکستان ٹینیور ٹریک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام TTS فیکلٹی کے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ ایپٹا کے صدر ڈاکٹر یاسر شاہ کی کال پہ ملک بھر کی جامعات سے ہزاروں کی تعداد میں ٹی ٹی ایس اساتذہ نے شرکت کی۔ ایپٹا کا مطالبہ ہے کہ موجودہ افراط زر کو دیکھتے ہوئے TTS اساتذہ کو بھی وہی ریلیف دیا جائے جو اس ملک کے دیگر ملازمین کا دیا گیا ہے۔

ستم ظریفی یہ ہے کہ پچھلے دو سال سے TTS اساتذہ کی تنخواہیں جمود کا شکار ہیں اور ان میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا یہ TTS کمیونٹی کے ساتھ صریحاً نا انصافی اور ظلم کے مترادف ہے۔ اس کے علاوہ دیگر مطالبات میں دوران سروس انتقال کی صورت میں ٹی ٹی ایس اساتذہ کے لئے مستند پیکج کا نہ ہونا، اور HJRS پہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا فیکلٹی دشمن نوٹیفکیشن کی معطلی بھی ہے۔

اساتذہ کے اس جم عفیر سے سینیٹر مشتاق صاحب نے بھی خطاب کیا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا انہوں نے کہا ایپٹا کے تمام مطالبات جائز اور مبنی برحق ہیں، حکومت اور کمیشن کو چاہیے کہ ان نوجوانوں کے مطالبات فوراً مانیں بصورت دیگر اس ملک میں پہلے ہی تحقیق و تدریس کے میدان میں اساتذہ کی تعداد نہایت کم ہے اور یہ نوجوان بھی اگر مایوس ہو گئے تو پھر وطن عزیز میں تعلیمی زوال کو کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ سینیٹر صاحب نے فرمایا کہ کیا ظلم ہے کہ دوران سروس ٹی ٹی ایس اساتذہ کی بعد از وفات لواحقین قسم پرسی کی حالت میں چلے جاتے ہیں ۔

بعد ازاں مذاکرات میں کمیشن نے ایک ہفتے کی مہلت مانگی جو کہ ایپٹا کابینہ نے خوشدلی سے انہیں دی کہ ہمارا مطمح نظر کبھی بھی سڑکوں پر آنا نہیں ہے، صدر اور جنرل سیکریٹری ایپٹا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ TTS اساتذہ یہ امید کرتے ہیں کہ کمیشن ایک ہفتے کے اندر اندر ان کے مطالبات پہ نوٹیفکیشنز کا اجراء کرے گا وگرنہ عاشورہ کے بعد اساتذہ دوبارہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سامنے دھرنے پہ مجبور ہو جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین