Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینیونیورسٹی آف گجرات کو جلد مکمل طور پر سولر سسٹم کے ذریعے...

یونیورسٹی آف گجرات کو جلد مکمل طور پر سولر سسٹم کے ذریعے چلایا جائیگا

کراچی:( )یونیورسٹی آف گجرات کو جلد مکمل طور پر سولر سسٹم کے ذریعے چلایا جائیگا جامعہ کی تین عمارتوں پر سولر سسٹم اپلائی کیا جاچکا ہے اس عمل سے جامعہ گجرات کو پچاس ملین سالانہ کی بچت ہوگی جامعہ میں زیر تعلیم تیس ہزار سے زائد طلبہ کے وسیع تر مفاد میں ٹرانسپورٹ سروس کو مزید مربوط بناتے ہوئے حال ہی میں چھ مزید بسوں کا اضافہ کردیا گیا ہے، جامعہ گجرات میں کسی قسم کا کوئی خسارہ ہے نہ ہی ایڈہاک ازم کا کوئی سلسلہ یہاں موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے کراچی پریس کلب آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،

ہفتے کے روز وائس چانسلر جامعہ گجرات نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا اس موقع پر جامعہ گجرات کے ڈائریکٹر میڈیا عرفان جاوید، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد، ویجلینس کمیٹی کے سیکریٹری کفیل الدین فیضان، سینئیر صحافی راو عمران اشفاق، کامران شیخ، عظمت علی رحمانی، اور اظفر وقاص بھی موجود تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد مشاہد انور نے کہا کہ عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں انھوں نے کہا کہ جامعہ کا مشن نوجوان نسل کو معیشیت، سماجی پالیسی اور تحقیق کے شعبوں میں تعلیم و تربیت سے لیس کرنا ہے، یونیورسٹی آف گجرات کے آٹھ اسپیشلائزڈ شعبے ہیں۔

شعبہ سائینس میں بائیو کیمسٹری اینڈ مالیکیولر بائیولوجی، بائیس ٹیکنالوجی، باٹنی، انوائرمنٹل سائینس، سوشل سائینسز، فزکس، کیمسٹری، زولوجی مینجمنٹ اینڈ ایڈ منسٹریٹیو سائینسز ، جبکہ شعبہ آرٹس میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ، کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ انجینئرنگ میں بھی کیمیکل ٹیکنالوجی، میکینکل ٹیکنالوجی، سمیت دیگر شعبہ جات موجود ہیں۔

وائس چانسلر نے کہا کہ جامعہ میں اسکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اینڈ آرکیٹیکچر کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ہوٹل مینجمنٹ پر بھی کام جاری ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وائس چانسلر جامعہ گجرات کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف گجرات کی گرانٹ 700 ملین ہے جبکہ 70% فیصد بجٹ اپنے ذرائع سے حاصل کیاجاتا ہے جبکہ حال ہی میں جامعہ گجرات کو چھ سو ملین کا خسارہ ہوا لیکن اپنے فنڈز کے ذریعے خسارے کو بڑھنے نہیں دیا گیا۔

پروفیسر ڈاکٹر مشاہد انور نے گذشتہ روز جامعہ کراچی اور داود انجینئرنگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔

انھوں نے کہا کہ میں خود جامعہ کراچی کا المنائے ہوں 1997 میں جامعہ کراچی سے ماسٹرز کیا اس وقت جو عمارتیں بہترین حال میں تھیں وہ آج مخدوش دکھائی دیتی ہیں۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے وائس چانسلر گجرات یونیورسٹی کو کراچی پریس کلب آمد پر انکا شکریہ ادا کیا۔

انغوں نے کراچی پریس کلب کی تاریخ، کلب کی جمہوری خدمات اور صحافیوں کے لیے کی جانیوالی جدوجہد سے آگاہ کیا جبکہ مہمانوں کو اجرت کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین