Monday, February 2, 2026
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی جامعہ اردو: مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم کے تحت بین الاقوامی سیمینار...

وفاقی جامعہ اردو: مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم کے تحت بین الاقوامی سیمینار سیریز کا انعقاد

وفاقی جامعہ اردو میں قاٸم لیبارٹری آف اپلا ٸیڈ میتھمیٹکس اینڈ ڈیٹا اینالیسز الخوارزمی ڈیٹا انٹیگریشن اینڈ اربن انفارمیٹکس یونٹ کی جانب سے مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم وفاقی جامعہ اردو جی سی یونیورسٹی حیدر آباد اور الفا ٹیکنالوجی ہاوس کے باہمی تعاون سے میتھمیٹکس پاور ٹو انڈسٹری(Math^Industry) انٹرنیشنل سیمینار سیریز کا پہلا ایونٹ 20 مارچ کو ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم وفاقی جامعہ اردو میں جدید ساٸنسی ٹیکنالوجیز میں ڈیٹا ساٸنس و ساٸیبر سیکوریٹی کی اہمیت کے عنوان سے انعقاد کیا گیا۔

 

سیمینار میں اپلاٸیڈ ریاضی کی شاخیں ریاضیاتی شماریات و زیلی موضوعات ڈیٹا سائنس سمیت ساٸبر سیکورٹی اور اس کے فواٸد و ضروریات پر نیشنل انٹرنیشنل اکیڈمیہ و انڈسٹری کے ماہرین نے گفتگو کی۔

 

سیمینار میں کیمبرج یونیورسٹی لندن سے ڈاکٹر محبی حسین نے خطاب کیا اور جدید ٹیکنالوجی خاص کر ساٸبرسیکورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوے کہا کہ آج کی ترقی یافتہ دنیا میں ڈیٹا کی حفاظت اورچوری ہونے سے محفوظ رکھنے کے لٸےسائبرسیکیوریٹی کی اہمیت سے آگاہی ضروری ہے۔

 

ان کا کہنا تھا ساٸبر سیکورٹی نہ صرف معلومات کو محفوظ بنانے میں مدد کرتا ہے بلکہ ہمارے سسٹم کو بھی ساٸبر اٹیک ویگر حملوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے دنیا بھر میں ڈیٹا سا ٸنس اور ساٸبر سیکو ریٹری کے پروفیشنلز کی ضرورت سے بھی آگاہ کیا۔

 

اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ماہر اور ای- برکس کے سی ای او ڈاکٹر احرار نقوی نے اپنےخطاب میں کہا کہ کاروباری ڈیٹا و حساس ڈیٹا سمیت ہر قسم کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے کے لٸے مستقبل میں پروفیشنل کی تعداد میں اضافہ نہ کیا تو بہت سے اہم ویب ساٸٹس تک رساٸی اور ان کو نقصان سے بچانا ناممکن ہوجاٸیگا ۔احرار نقوی نے وفاقی جامعہ اردو سے مفاہمتی دستاویزات پر رضا مندی اور طلبا کو ٹریننگ و انٹرن شپ کا بھی عندیہ دیا۔

 

واضع رہے ای برکس کمپنی کی شاخیں امریکہ , برطانیہ , یورپ گلف ممالک سمیت دنیا کے مختلف خطے تک پھیلی ہوٸی مستقبل میں وہاں جامعہ اردو کے طالبعلموں کے روزگار کے نٸے مواقع فراہم کرنے میں معاون ہوسکتے ہیں۔

 

ایف ، اٸی ۔اے سائبر کرائم ونگ کے ڈپٹی ڈاریکٹر احمد زعیم نے ایتھکل ہیکرز کی ضرورت پر بات کرتے ہوٸے خواتین خاص کر طالبات و فیمیل فیکلٹی کو درپیش سائبر کرائم کے مختلف نوعیت کے کیسسز سے متعلق آگاہ کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ FIA کو بھی سائبر سکیورٹی کے پروفیشنلز اور ایتھکل ہیکرز کی ضرورت ھے۔ اور جامعات کو ان طلبا کی استعداد کو بڑھانے کے لٸے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوٸے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو ڈیٹا کی حفاظت کے لئے بھی ان پروفیشنلز کی اشد ضرورت ھے۔انہوں نے جامعہ اردو کے ساتھ ملکر اس سلسلے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 

این۔ای۔ڈی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شہاب تہذیب نے ڈیٹا سائنس اور ملازمتوں کے مواقعوں پر مفصل گفتگو کی ۔بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر ایاز عباسی نے ساٸبر کراٸم کے متعلق ماہرانہ گفتگو کی۔

 

سابق ڈین ساٸنس جامعہ اردو و پروفیسر ڈاکٹرراشد کمال انصاری بانی ڈاٸریکٹر مرکز تحقیق نے اپنے خطاب میں ڈیٹا سانٸس کی افادیت اور جامعہ اردو میں تحقیقی کاموں کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوٸے کہاکہ جامعہ اردو نے ریاضی کی تحقیق میں ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوے ١٩٩٦ سے ایم فل پی ایچ ڈی کے طلبا سے تحقیق کر وا رہے ہیں۔

 

مرکز تحقیق کی ڈاٸریکٹر ڈاکٹر شاہین عباس کا شرکاہ سے خطاب کرتے ہوٸے کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت کا ادراک کر تے ہوٸے ہی مرکز تحیق جامعہ اردو میں قاٸم لیمڈا الخوازمی یونٹ کی جانب سے انٹرنیشنل سیمینار سیریز ریاضی پاور ٹو انڈسٹری کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے تاکہ طلبا طالبات کو آگاہی کے ساتھ ساتھ ملازمت کے مواقع میسر آسکیں۔

 

ان کا مزید کہنا alfhatechکے تحت CISCO سرٹیفاٸڈ تر بیتی کورسس بھی کراٸے جاٸینگے تاکہ طلبا کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بن سکے۔

 

ممبر سینٹ جی سی یونیورسٹی و ارگناٸزنگ ممبرمیتھ پاور ٹو انڈسٹری ڈاکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ہم نے ایچ ای سی کے تعاون سے مرکز تحقیق ریاضیاتی علوم میں لیمڈا کے نام سے جدید لیب کے قیام کے فوراً بعد ہی تین مہینے پر مشتمل انٹرنیشنل میتھ ٹوانڈسٹری بوٹ کیمپ کےسلسلہ کا آغاز کیا جس سے ایک ہزار سے زاٸد نیشنل انٹرنیشنل طلبا و پروفیشنلز مسفید ہوٸے ہیں۔

 

اب ایک با ر پھر میتھ پاور ٹو انڈسٹری سیمنارکا انعقاد ریاضی کے طلبا و ماہرین اور جدید ساٸنسی ٹیکنالوجی اور انڈسٹری کے مابین روابط کی مضبوطی کے سلسلے میں مستقبل میں جی سی یونیورسٹی اور اپنی مادر علمی جامعہ اردو اور الفاٹیکنالوجی ہاوس کے تحت پروگرامات جاری رہیں گے۔

 

نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کےزریعہ کیرئر بنانے کے سلسلے میں الفا ٹیکنالوجی کی سی او اور ڈاٸریکٹر جنرل ایف بی آر محترمہ شہر بانو والاجاٸی مارکیٹ میں جاب کی فراہمی کے سلسلے میں رہنماٸی اور مستقبل میں مل کر کام کرنے کا عزم کو دہرایا۔

 

سیمینار میں جامعہ اردو سمیت مختلف جامعات کے طلبا و طالبات اور فیکلٹی ممبرز نے شرکت کی ۔ جس میں آٸی بی اے کراچی سابق ایسوسی ایٹ ڈین انجینٸر مرزا سردار حسین , سرسید یونیورسٹی کے ریاضی کے پروفیسر ڈاکٹر جاوید احمد خان سہیل یونیورسٹی کے ڈین آف منجمنٹ ساٸنسز پروفیسر عقیل الرحمان، سرسید یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر مس فوزیہ، کراچی میتھمیٹکس ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر و پروفیسر یو اے ای یونیورسٹی ڈاکٹر خالد نعمان صاحب ،اور جنرل سیکریٹری و پروفیسر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر فیاز نے شرکت و خطاب کیا۔

 

اس کے علاوہ چیرمین کامرس ڈیپارٹمنٹ جامعہ اردو ڈاکٹر صبا زہرا ،ڈاکٹر اختر رضا ، ،ڈاکٹر وقار، ڈاکٹر مہوش شفیع، ڈاکٹر حینا ،مس طوبی، مس فاٸزہ، سر ابیر، جاوید سید، سر اسامہ کمال اور سر سید مرتضی سیدسمیت متعدد فیکلٹی ممبرزو طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے انٹرنیشنل سیمنار میں شرکت کی ۔

 

طلباء نے اس سیمینار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس سے وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور اس سلسلہ کو جاری رکھنے پر اصرار کیا۔

 

طلباء اور اساتذہ نے تحقیقی مر کز کی انچارج ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہین عباس اور لیمڈا الخوارزمی یونٹ کے بانی جی سی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر و سینیٹر ڈاکٹر الیاس خاکی اور پوری ٹیم کی انتھک محنت کے بعد اس بڑے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین