وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ تعلیمات کے صدر ڈاکٹر کمال حیدر اردو یونیورسٹی کی سینٹ کے رکن منتخب ہوگئے ۔
وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے جاری اعلامیہ کے مطابق اردو یونیورسٹی کے أرڈیننس کی شق (3)17 کے مطابق صدر پاکستان و چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی نے ڈاکٹر کمال حیدر کی بحیثیت رکن سینٹ منظوری دی ہے۔ أرڈیننس کے مطابق یہ تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔

