Tuesday, December 9, 2025
صفحہ اولتازہ ترینکراچی : JSMU کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں غیر متعلقہ ملازم...

کراچی : JSMU کے اکیڈمک کونسل کے اجلاس میں غیر متعلقہ ملازم بھی شریک

کرا چی : جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے اکیڈمیک کونسل کا 33واں اجلاس میں 4 نومبر کو منعقد ہوا جس میں غیر متعلقہ طور پر سہراب زمان بھی اہم اجلاس میں شریک رہا ۔

 

تفصیلات کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا تعلیمی فیصلوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ، اکیڈمک کونسل کے اس اجلاس میں کلیہ کے ڈینز ، شعبہ جات کے سربراہان سمیت دیگر اہم افراد شریک ہوتے ہیں ۔

 

جب کہ اس اہم اجلاس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا متنازعہ ملازم سہراب زمان بھی شریک رہا ، سہراب زمان جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کیمپس ایڈمنسٹریٹر ہے اور حالیہ عدالت کی جانب سے روک دی جانے والی بھرتیوں میں سہراب زمان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے لئے اپلائی کیا ہوا ہے ۔ جب کہ سہراب زمان کی خواہش ہے کہ وہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن بنا دیا جائے ۔

 

حیران کن امر یہ ہے کہ سہراب زمان جناح سندھ میڈیکل کا ملازم ہی نہیں ہے وہ اصل ملازم ڈائو یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے ملازم ہیں جن کو امجد سراج میمن جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں ساتھ لائے تھے ۔ سہراب زمان کے پاس اس وقت یونیورسٹی کی دو گاڑیاں زیر استعمال ہیں جب کہ گاڑیوں کے اہل ڈائریکٹرز کے پاس کوئی گاڑی نہیں ہے ۔

 

سہراب زمان حالیہ متنازعہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں پیپر سیکورٹی کا انچارج بنایا گیا تھا ۔ سہراب زمان اور حنا سعید نے ہی انکوائری کمیٹی کے سامنے کوئی جواب نہیں دیا ہے جب کہ اب ملبہ صرف حنا سعید پر ڈالنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ اور سہراب زمان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی بلکہ سہراب زمان کو غیر متعلقہ طور پر آفیشل اجلاسوں میں شریک رکھا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین