کراچی()وزارت مذہبی امور کے افسران اور منسٹری کے درمیان شدید تحفظات، زرائع کے مطابق 103 حج کمپنیوں کے مشہور کیس میں وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے 50 منظور کمپنیوں کوحج کوٹہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
2019 میں قواعد و ضوابط کے مطابق کوٹہ لینے والی کمپنیوں کے مشہور کیس میں بالا آخر تکڑے سفارشی اور وسائل کے منہ کھولنے والے 50 لوگوں نے اپنی فائلیں میچور کروا ليں، آئندہ سوموار اور منگل تک یہ کمپنیاں پرانے 801 آرگنائزر کا حصہ بن جائیں گی۔
مزید پڑھیں:موسمی تبدیلی کا سبب درختوں کی کمی ہے، زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، VC گومل یونیورسٹی
اس ناقابل ہضم فیصلے پر سیکرٹری مذہبی امور اور ایڈیشنل سیکرٹری نے وفاقی وزیر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، جوائنٹ سکریٹری اور سکشن افسر پرائیویٹ حج نے بھاری نذرانے وصول کرتے ہوئے اپنا وزن منسٹر کے پلڑے ڈالتے ہوئے اس فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا ھے۔
اس فیصلے سے پورے ملک کی باقی 53 کمپنیوں آگاہی ہونے پر شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، متاثرین نے پشاور کے سینیئر حج آرگنائر کو ایکشن کمیٹی کا صدربنادیا گیا ہے جبکہ 3 ممبرز پر مشتمل لیگل کمیٹی سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ کے زریعے اس اندھیے تقسیم کے فیصلے کو چینلج کرنے کا ٹاسک مکمل کرے گی۔
مزید پڑھیں:آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کیلئے ملک بھر میں تقریری مقابلوں کا انعقاد ہو گا
یہ کیس آئندہ ہفتے میں ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دیا جاۓ گا۔
ذرائع کے مطابق اس فیصلے میں نماینده تنظیم ہوپ کی جانب سے منسٹر کو بھر پور پشت پناہی حاصل ہے۔ منسٹری کے ذرائع نے 50 کمپنیوں کو ترجیحا کوٹہ دینے کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے لیکن کروڑوں روپے کے لین دین اور رقوم کی وصولی کو مسترد کیا ہے۔

