اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینکراچی : IBA ٹیچرز کے وفد کی 9 ماہ سے رکی تنخواہوں...

کراچی : IBA ٹیچرز کے وفد کی 9 ماہ سے رکی تنخواہوں کیلئے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات

کراچی : IBA ٹیسٹ پاس ٹیچرز برائے 2022 کے وفد نے 9 ماہ سے رکی تنخواہوں کیلئے ڈپٹی سیکرٹری سے ملاقات کی ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری 2023 بروز اتوار سینٹرل ایکشن کمیٹی (CAC) آئی بی اے 2022 ٹیچرز کے وفد نے ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن ، فوکل پرسن پرائم منسٹر پورٹل زین العابدین لغاری سے ملاقات کی ہے ۔

سوشل میڈیا پر اساتذہ نے اپنی تنخواہوں کے لئے مہم چلا رکھی ہے
سوشل میڈیا پر اساتذہ نے اپنی تنخواہوں کے لئے مہم چلا رکھی ہے

اس ملاقات میں 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے مسئلے کو تحریری طور پر پیش کیا گیا ۔ ٹیچرز کے وفد میں حافظ شارق انصاری، محمد علی ، توصیف علی ابڑو، فراز علی سیال، ذہاب الدین اور دیگر شامل تھے ۔

ادھر سوشل میڈیا اساتذہ ، طلبا اور سوشل میڈیا صارفین نے "آئی بی اے اساتذہ کی تنخواہیں جاری کرو” کے نام سے مہم سے چلا رکھی ہے ۔ ٹوئیٹر پر ایک صارفین نے باقاعدہ ٹرینڈ بھی چلا رکھا ہے ۔صدام حسین نامی ایک صارف نے سید ناصر حسین شاہ کو مینشن کر کے لکھا ہے کہ اساتذہ کو تنخواہیں ادا کی جائیں ۔

سوشل میڈیا پر اساتذہ نے اپنی تنخواہوں کے لئے مہم چلا رکھی ہے
سوشل میڈیا پر اساتذہ نے اپنی تنخواہوں کے لئے مہم چلا رکھی ہے

محمد یونس نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں ۔ اسی طرح "وی وانٹ سیلری” کا ٹرینڈ بھی چلایا جا رہا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین