جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ تریناعلی تعلیمی کمیشن کا نئے کاروباری آئیڈیاز کیلئے 2 ملین روپے کے...

اعلی تعلیمی کمیشن کا نئے کاروباری آئیڈیاز کیلئے 2 ملین روپے کے نیشنل انوویشن ایوارڈ کا اعلان

کراچی : ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے وزیر اعظم (پی ایم) یوتھ پروگرام کے تحت نیشنل انوویشن ایوارڈ کا اعلان کیا ہے ۔

پروگرام کے تحت، ملک کے نوجوانوں کو مالی مدد فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے خیالات کو پائیدار کاروبار میں تبدیل کرنے میں ان کی مدد کی جا سکے ۔ اس اقدام کا مقصد گلوبل انوویشن انڈیکس (GII) میں پاکستان کی پوزیشن کو بڑھانا ہے ۔

سب سے زیادہ رقم جو کسی اسٹارٹ اپ کو دی جائے گی وہ 2 ملین روپے ہے ، جو دو قسطوں میں دیئے جائیں گے ۔

وزیر اعظم کا نیشنل انوویشن ایوارڈ کیا ہے ؟

نیشنل انوویشن ایوارڈ کیلئے نئے آئیڈیاز درج ذیل عنوان و موضوعات کیلئے دیئے جا سکتے ہیں ۔

فوڈ سیکورٹی
پانی کا انتظام اور پائیداری ( واٹر مینجمنٹ اینڈ سسٹین ایبلٹی )
پائیدار توانائی ( Sustainable Energy )

شہری منصوبہ بندی (Urban Planning)

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ( Information Technology and Telecom )
سوشیالوجی اور فلسفہ (Sociology and Philosophy )

میڈیکل اور ہیلتھ سائنسز (Medical and Health Sciences)کے علاوہ کوئی اور فیلڈ بھی ہو سکتی ہے ۔

شرائط برائے اہلیت

تمام پاکستانی نوجوان، بشمول آزاد جموں و کشمیر (AJK) اور گلگت بلتستان (GB) کے شہری، جن کی عمر 15-30 سال ہے، پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔

اپلائی کرنے کا طریقہ
امیدوار نیشنل انوویشن ایوارڈ کے لیئے پی ایم یوتھ پروگرام کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں ۔

ڈیڈ لائن
مندرجہ بالا پورٹلز پر اختراعی آئیڈیاز جمع کرانے کے لیے آخری 30 جنوری 2023 ہے ۔

مزید تفصیلات
مزید تفصیلات کے لیئے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پی ایم یوتھ پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ دیکھیں ۔

 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین