اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی : بی کام پرائیویٹ سال دوئم و باہم 2021 ء...

جامعہ کراچی : بی کام پرائیویٹ سال دوئم و باہم 2021 ء کے نتائج کا اعلان

کراچی : ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی کام پرائیوٹ سال دوئم وباہم سالانہ امتحانات برائے 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

نتائج کے مطابق برہان الدین ولد نعمان خیراللہ سیٹ نمبر 165330 نے 1039 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ ربیہ خان بنت محمد عابد خان سیٹ نمبر 166316 نے 990 نمبرز کے ساتھ دوسری اوربسمہ علی بنت سید ظفر علی شاہ سیٹ نمبر166809 نے975 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

امتحانات میں 2275 طلبہ شریک ہوئے، 53 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن، 407 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جب کہ ایک طالب علم کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا ۔ کامیابی کا تناسب 20.26 فیصد رہا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین