ہفتہ, نومبر 9, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسپلا کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک N کی جبری بندش کی...

سپلا کی گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک N کی جبری بندش کی مذمت

کراچی : سندھ حکومت کی نااہلی کے سبب شہرِ قائد کا ایک بعد ایک کالج بند! گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بلاک این نارتھ ناظم آباد کی جبری بندش کی مذمت کرتے ہیں : سپلا

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں منور عباس، کریم احمد ناریجو، سید عامر علی شاہ، عارف یونس، عامر الحق، عدیل خواجہ، عصمت جہاں، شبانہ افضل، ڈاکٹر غلام رسول لاکھو، آصف منیر، عزیز میمن، عبد الرشید ٹالانی، حسن میربحر، نصراللہ حمزہ، نہال اختر، احمد علی، ڈاکٹر عبیداللہ، نزاکت علی، حسین موسیٰ، ندیم احمد، محمد حامد، محمد جمال سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ لگتا ہے کہ تعلیم سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، نئے سیکرٹری کالجز ترجیحی بنیادوں پر ان مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں۔ سپلا کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ اسلامیہ کالج کمپلیکس کہ جہاں تین کالجز سمیت کئی اسکولز بھی کام کر رہے تھے کو زبردستی خالی کروا دیا گیا ۔

مذید پڑھیں : جامعہ کراچی: ایوننگ پروگرام میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جس کے بعد اب ایک بار پھر کراچی شہر کے ایک اور گرلز کالج، گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این، نارتھ ناظم آباد کو جبری بند کرنے کی بندش کا سامنا ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ طالبات، والدین، اساتذہ اس عمل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

سپلا کے رہنماؤں نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ وہ گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک این، نارتھ ناظم آباد سمیت اسلامیہ کالج کامپلیکس کی جبری حوالگی کا نوٹس لیکر کالجز واپس کروا کر ہزاروں غریب اور متوسط طبقے کے بچوں پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے عمل کو روکیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین