اتوار, ستمبر 8, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے

مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے

کراچی : امریکا میں مقیم پاکستانی صحافی عارف الحق عارف نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا ہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی انتقال کر گئے ہیں ۔

انہوں نے مذید لکھا کہ ” ابھی تھوڑی دیر پہلے ایٹلانٹا (جارجیا) سے ہمارے دوست محمد ندیم نے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کے مشہور عالم دین اور پیپلز پارٹی کراچی کے سابق صدر مولانا احترام الحق تھانوی کا انتقال ہو گیا ہے۔ انا للّٰہ انا الیہ راجعون۔

وہ کافی عرصے سے ایٹلانٹا میں رہائش پذیر اور صاحب فراش تھے۔اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت کرے اور ان کی خطاؤں اور لغزشوں سے در گزر کرے۔وہ ۱۹۷۰ سے ہمارے دوست تھے۔

واضح رہے کہ مولانا احترام الحق تھانوی ‛ مولانا احتشام الحق تھانوی کے بڑے صاحبزادے تھے ۔ وہ گزشتہ 6 ماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور امریکہ میں زیر علاج تھے۔

ان کی رحلت پر وفاق المدارس ‛ مرکزی علماء کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی سمیت دیگر جید علمائے کرام نے ان کے خاندان سے اظہار تعزیت کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور آخرت میں بہترین جگہ عطا فرمائے ۔ امین

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین