جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپاکستانی طلباء کیلئے فلبرائٹ اسکالرشپ برائے 2024 کے پروگرام کا اعلان

پاکستانی طلباء کیلئے فلبرائٹ اسکالرشپ برائے 2024 کے پروگرام کا اعلان

کراچی : یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے 2024 فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے پاکستانی طلباء سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے فلبرائٹ ماسٹرز، اور پی ایچ ڈی کے  لئے پاکستانی طلبا کے لئے اسکالر شپ کا اعلان کیا گیا ہے ۔اسکالر شپ کے تحت ٹیوشن، مطلوبہ نصابی کتب، ہوائی کرایہ، رہنے کا وظیفہ، اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی ۔

فلبرائٹ اسکالرشپ ہے کیا ؟

اہلیت کا معیار کیا ہے ؟

مضبوط تعلیمی پس منظر کے حامل تمام پاکستانی شہری ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی 2024 فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔

خواتین ، معذور افراد، اور بلوچستان، شمالی سندھ، جنوبی پنجاب، آزاد جموں و کشمیر ، خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو درخواست دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ کلینکل میڈیسن کے علاوہ تمام شعبوں کے خواہشمند 2024 فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں ۔

تعلیمی پس منظر

ماسٹرز پروگرام کے لیے، چار سالہ بیچلر ڈگری یا بیچلر اور ماسٹرز کا مجموعہ جس میں کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے 16 سال کی رسمی تعلیم حاصل کی ہو ، درخواست دینے کے اہل ہیں ۔

پی ایچ ڈی کے لیے ۔ کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے ماسٹرز، ایم فل یا تقابلی ڈگری (کم از کم 18 سال کی رسمی تعلیم) رکھنے والے درخواست دہندگان درخواست دینے کے اہل ہیں ۔

زبان میں مہارت

درخواست دہندگان کو درخواست جمع کرانے کے وقت GRE سکور کی رپورٹ فراہم کرنا ہو گی ۔ کامیاب امیدواروں کو TOEFL کی ضرورت ہو گی ۔

اپلائی کیسے کریں؟

اہل امیدوار USEFP کی ویب سائٹ پر 2024 فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں ۔ 2024 فلبرائٹ اسکالرشپ پروگرام کے لیے درخواست دینے کی آخری تاریخ 12 اپریل 2023 ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین