ڈیرہ اسماعیل خان : پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے گومل یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے پر بحال کر دیا ہے ۔
ایجوکیشن نیوز کو حاصل دستاویزات کے مطابق 10 جنوری کو گورنر سیکرٹریٹ سے نوٹیفیکیشن نمبر SO(II)6(4)6/GS/7390-93/w-E کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو ان کے عہدے پر بحال کر دیا گیا ہے ۔
جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے لیٹر نمبر 047-060/REG/GU کے تحت 10جنوری 2022 کو ہی گومل یونیورسٹی میں بطور وائس چانسلر چارج سنبھال لیا یے ۔